بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسحاق ڈار کی چینی وزیر خارجہ سے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال پرتفصیلی مشاورت

بیجنگ: نائب وزیراعظم اوروزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نےچین کے وزیر خارجہ وانگ ژی سے تفصیلی مشاورت کی۔دونوں رہنماؤں نے جنوبی ایشیا کی بدلتی ہوئی صورتحال، پاکستان اور چین کی دوستی کے مستقبل کے رخ اور سی پیک فیزٹو پر تبادلہ خیال کیا۔ پاکستان اور چین کے درمیان ہر موسم کی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری اور فولادی دوستی کو سراہتے ہوئے دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے تمام امور پر یکساں نقطہ نظر پر اطمینان کا اظہار کیا اور علاقائی امن، ترقی اور استحکام کے لیے دوطرفہ تعاون جاری رکھنے کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔