بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بنی گالہ میں کے پی احتجاجی اساتذہ کے ساتھ تحریک انصاف کے مذاکرات کامیاب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے بنی گالہ میںگزشتہ دو روز سے دھرنے میں بیٹھے خیبرپختونخوا کے اساتذہ کے ساتھ مذاکرات کامیاب ہوگئے ،مظاہرین کےساتھ مذاکرات پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے کئے جن کی کامیابی کا باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے
خیال رہے کہ خیبر پختونخوا سے آئے ہوئے اساتذہ کا بنی گالہ میں دھرنا دوروز سے جاری رہا جنہوں نے سابق وزیراعظم کے گھر کی طرف جانے والے راستے پر ٹینٹ لگا دیےتھے۔
احتجاج کرنے والے اساتذہ کہتے ہیں کہ مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو کے پی میں پی ٹی آئی کے خلاف تحریک چلائیں گے۔
مظاہرین کا مطالبہ ہے کہ صوبے کے 58 ہزار اساتذہ کو تاریخِ تقرری سے مستقل کیا جائے۔ تاریخ تقرری سے سنیارٹی اور سالانہ انکریمنٹ بھی دیا جائے۔