facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

لندن روانگی سے قبل علیم خان کا حکومتی وزیر سے رابطہ، اختر ملک نے صاف انکار کردیا

لاہور(نیوزڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں ان کی جہانگیر ترین کیساتھ ملاقات متوقع ہے ، روانگی سے قبل علیم خان نے وزیر توانائی پنجاب اختر ملک سے رابطہ کیا جس پر اختر ملک نے ساتھ دینے سے صاف انکار کر دیا۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق اختر ملک کا کہنا تھا کہ مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتے۔نجی ٹی وی کے مطابق علیم خان نے دیگر 3اراکین اسمبلی سے بھی رابطہ کیا تھاجس پر انہیں انکار کر دیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ علیم خان نے 2روز پہلے صوبائی وزیر توانائی اختر ملک سے ملاقات بھی کی تھی جس کے بعد وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے بھی اختر ملک سے رابطہ کیا ہے۔ اختر ملک آج وزیر اعلیٰ پنجاب سے ملیں گے۔