کراچی (نیوز ڈیسک) کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے دوبارہ جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 3.2 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز رطابہ عروس کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی، زلزلے کا مرکز کراچی کے علاقے قائد آباد کے نزدیک تھا۔
واضح رہے کہ بعد از نصف شب بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔
زلزلے کے جھٹکے ملیر، لانڈھی، قائد آباد میں محسوس کئے گئے جس کے بعد ان علاقوں کے عوام شدید خوف و ہراس میں مبتلا ہوکر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل بھی کراچی میں اتوار کی شام پانچ بجکر 33 منٹ پر 3 اعشاریہ 6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز قائد آباد کے قریب تھا اور اس کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔