facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی صدر کا روس سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے صدر جوبائیڈن نے روس سے تیل اور گیس کی تمام درآمدات پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کردیا۔اپنے ایک بیان میں صدر جوبائیڈن نے کہا کہ آج وہ روس کی معاشی شہ رگ پر حملہ کرنے جا رہے ہیں، انہوں نے روس سے تیل اور گیس کی درآمد پر پابندی عائد کردی ہے، اس پابندی کو نہ صرف کانگریس بلکہ امریکہ کے عوام کی بھی تائید حاصل ہے، امریکی لوگوں نے آگے بڑھ کر یوکرین کی مدد کی اور واضح کردیا کہ ہم پیوٹن کی جنگ کیلئے انہیں سبسڈی نہیں دیں گے۔انہوں نے کہا کہ اس پابندی کے اثرات امریکہ میں بھی نظر آئیں گے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا لیکن وہ مہنگائی کو کم سے کم کرنے کیلئے ہر ممکن قدم اٹھائیں گے۔