لندن: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف نے نماز عید سنٹرل لندن میں ادا کی ،حسن نواز اور ڈاکٹر عدنان بھی ہمرا ہ تھے زبیر گل، احسن ڈار، خرم بٹ اور رانا جنید بھی سنٹرل لندن ماسک میں ان کے ہمراہ موجودتھے۔ نواز شریف نے عید کی نماز ادا کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید کے پرمسرت موقع پر پاکستان کے عوام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے، عالم اسلام کو اللہ تعالی خوشیاں نصیب فرمائے،پاکستان کی ترقی کا جو سفر جاری ہے اللہ پاک اس میں برکت عطاء فرمائے، پاکستان اسی طرح آگے بڑھتا جائے ، پاکستان اسی طرح خوشحالی کی منزلیں طے کرے ،
دعاہےپاکستان آگے بڑھتا جائے اور خوشحالی کی منزلیں طے کرے ،نوازشریف








