وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی، وزیراعظم کا خصوصی استقبال کیا گیا۔ ولی عہد محمد بن سلمان نے ان کی گاڑی خود ڈرائیو کی۔ دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے جاری اعلامیے کے مطابق سعودی ولی عہد نے وزیراعظم کی طرف سے جلد دورہ پاکستان کی دعوت قبول کی۔
سعودی عرب کے دو روزہ دورے کے دوران وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے وفد کے ہمراہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے ظہرانے میں بطور مہمانِ خاص شرکت کی۔
سعودی ولی عہد کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کا خصوصی استقبال کیا گیا اور ولی عہد محمد بن سلمان خود گاڑی چلا کر وزیراعظم کو ظہرانے میں شرکت کے لیے لے کر گئے۔
ظہرانے میں دونوں رہنماؤں کے مابین غیر رسمی گفتگو ہوئی، ظہرانے میں مشرق وسطی کے اہم رہنماؤں سعودی کابینہ وعسکری قیادت بھی شریک ہوئی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات بھی کی، دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کو عید کی مبارک باد دی۔
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد کے ظہرانے میں شرکت، محمد بن سلمان نے گاڑی خود چلائی








