اسلام آباد: وفاقی بجٹ میں ڈیری، میڈیکل اور سرجیکل شعبے کی مشینری پر ٹیکسوں میں نمایاں اضافہ کردیا گیا ۔ دودھ پروسیسنگ پلانٹس، مویشی و پولٹری شیڈز، اور جانوروں کی فیڈ مشینری پر 2 فیصد اضافی ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ڈیری مشینری اور پنکھوں پر 3 فیصد، جبکہ کینولا، سرنج، آگ بجھانے والے آلات اور جم کے سامان پر 3 سے 5 فیصد ٹیکس لگا دیا گیا ۔ ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات بھی مہنگائی کے طوفان کی زد میں آ گئے۔ دودھ کے پروسیسنگ پلانٹس کی درآمد پر ٹیکس میں دو فیصد اضافہ کردیا گیا۔ مویشیوں اور پولٹری کے شیڈز پر دو فیصد، ملک فلٹرز پر دو فیصد اضافی ٹیکس لے گا، جانوروں کی فیڈ کی تمام مشینری پربھی دو فیصد ٹیکس عائد کیا گیا ۔ ڈیری مصنوعات بنانے والی تمام مشینری اور ڈیری شیڈز پر لگے پنکھوں پر تین فیصد ٹیکس لگایا گیا ہے، میڈیکل، سرجیکل، ڈینٹل، ویٹنری فرنیچر بھی مہنگے ہوں گے۔ کینولا، مینی فولڈز پر پانچ فیصد، انسولین سرنج، آگ بجھانے والے آلات پر پانچ فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے، جم کے تمام سامان پر تین سے پانچ فیصد ٹیکس لگایا گیا ۔
ڈیری مصنوعات کی مشینری، میڈیکل اور سرجیکل آلات مہنگے








