اسلام آباد: پاکستان، آذربائیجان، ترکی، ازبکستان اور قازقستان نےمشترکہ فوجی مشقیں کرنے کافیصلہ کیاہے۔قازقستان کے قومی اخبار’’دی ٹائمزآف سنٹرل ایشیا‘‘کی رپورٹ کے مطابق مشترکہ مشقیں’’دائمی بھائی چارہ چہارم ‘‘ ماہ ستمبر میں آذربائیجان میں ہوں گی جن میں جن میں متعلقہ ملکوں کی اسپیشل فورسز حصہ لیں گی۔ ان ممالک کی اسپیشل فورسز کے نمائندوں نے آئندہ فوجی مشقوں کے انعقاد، ان کے انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔مشقوں کامقصد فوجی تعاون کو بڑھانا، علاقائی سلامتی کو مضبوط بنانا اور شریک ممالک کے درمیان تزویراتی شراکت داری کو فروغ دیناہے ۔کثیر القومی مشق ان ممالک کے درمیان دفاع اور سلامتی میں بڑھتے ہوئے تعاون کو اجاگر کرتی ہے، جو مشترکہ جغرافیائی اور تزویراتی مفادات رکھتے ہیں۔
پاکستان، آذربائیجان، ترکی، ازبکستان ، قازقستان کامشترکہ فوجی مشقوں کافیصلہ
