بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس کی پاسداری نہیں کی، نہ ہی کوئی بارودی سرنگیں بچھائیں ،شوکت ترین

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہےکہ ہم نے ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس کی پاسداری نہ کی ہو، نہ ہی ہم نےکوئی بارودی سرنگیں بچھائیں۔
حکومتی ارکان کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے شوکت ترین کا کہنا تھا کہ ہم جو معاہدے کرکےگئے تھے وہ ٹھیک چل رہے تھے، ایسا کوئی معاہدہ نہیں کیا جس کی پاسداری نہ کی ہو، ہم نےکوئی بارودی سرنگیں نہیں بچھائیں۔
شوکت ترین کا کہنا تھا کہ پیٹرول کی قیمت میں 85 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 115 روپے اضافہ کیا گیا ہے، ہم نے پیٹرولیم لیوی کم سے کم کردی تھی تاکہ عام آدمی پربوجھ نہ پڑے۔
سابق وفاقی وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ اب حکومت بجلی کی قیمت میں بھی اضافہ کر رہی ہے۔