اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم شہبازشریف نے افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج وغم اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں بہنوں کے ساتھ ہیں۔زلزلے سے ہونے والے نقصانات خاص طورپر پکتیاکے علاقے میں اموات پر دلی افسوس ہے۔پاکستان کی طرف سے افغانستان کے عوام کو ہر ممکن مدد فراہم کریں گے۔وزیراعظم نے کہا ہے کہ متعلقہ پاکستانی حکام کو افغانستان کی مدد کی ہدایت کردی ہے۔ شہبازشریف نے جاں بحق ہونے والوں کی مغفرت ، اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی اور متاثرہ خاندانوں سے اظہار ہمدردی کا اظہار کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف کا افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کے ضیاع پرگہرے رنج وغم اور افسوس کا اظہار








