بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا: ایرانی وزارت خارجہ

ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہمیں اسرائیل جیسی کینسر پھیلانے والی رجیم کو ختم کرنا ہوگا۔

تہران میں پریس بریفنگ کے دوران ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے کہا کہ ہمیں اُمید ہے کہ دنیا اس جنگ کی درست سمت میں کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ایران تمام مسلم ممالک کے ساتھ رابطے میں ہے، عالمی برادری اسرائیل پر حملے روکنے کےلیے دباؤ ڈالے، یہ جنگ ایران کے خلاف نہیں بلکہ انسانیت کے خلاف ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ صیہونی ریاست اب بھی ایران میں شہریوں کا قتل عام جاری رکھے ہوئے ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ امریکا کے ساتھ جوہری مذاکرات اب بھی ممکنات میں سے ہیں۔