بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکا کی ایران پر نئی پابندیاں، 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل

امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق انسداد دہشتگردی کی پابندیوں میں ایران کے 20 ادارے، 5 افراد اور 3 جہاز شامل ہیں۔

امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق پابندیوں کے شکار افراد میں سے متعدد ایران کی پاسداران انقلاب سے منسلک ہیں۔

واشنگٹن سے خبر ایجنسی کے مطابق ایران پر نئی پابندیاں امریکی محکمہ خزانہ کے دفتر برائے غیر ملکی اثاثہ جات کنٹرول نے عائد کی ہیں۔