لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پنجا ب پر 40 سال حکمرانی کرنے والےسکھ راجہ مہاراجہ رنجیت سنگھ کی 183 ویں برسی کی تقریبات میں شرکت کے لئے بھارت سے 500 کے قر یب سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ۔
متروکہ وقف املاک بورڈ کے ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے سکھ یاتریوں کا استقبال کیا جبکہ پردھان سردار امیر سنگھ , ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل , بورڈ ترجمان عامر ہاشمی , سکیورٹی انچارج امجد الطاف و دیگر افسران اور سکھ رہنما انکے ہمراہ تھے . اس موقع پر رانا شاہد نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ چیرمین بورڈ حبیب الرحمن گیلانی کے خصو صی احکامات کی روشنی میں بھارت سے آنے والے مہمانوں کے لئے گئے ہیں .
پردھان سردار امیر سنگھ کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بورڈ نے پی ایس جی پی سی کے ساتھ مکمل مشاورت کے ساتھ انتظامات مکمل کیے ہیں جس پر ہم مطمئن ہیں . ڈپٹی سیکر ٹری عمران گوندل نے بتایاکے مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریب 29 جون گورو دوارہ ڈیرہ صاحب میں منعقد ہو گی ، بورڈ ترجمان کے مطابق سکھ یاتری لاہور سے سپیشل ٹرینوں کے ذریعے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں جہاں پر 24 جون کو یاتری گورودوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال کا دورہ کرنے کے بعد 26 جون کو لاہور واپس آئیں گے .
لاہور سے 27 اور 28 جون کو گورودوارہ کر تارپور صاحب نارووال اور گورودوارہ روہڑی صاحب ایمن آباد کا دورہ کر کے واپس لاہور آئیں گے , استقبا ل کے موقع پر یاتریوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہاں پہنچ کر بہت خوشی محسوس ہوتی ہے , مذہبی تقریبات کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ پاکستانی عوام کی محبت ہمیں یہا ں کھینچ لاتی ہے , یہا ں آنے والے تمام یاتریوں کو بہت پیار اور عزت ملتی ہے , سکھ یاتری مختصر دورے کے لئے پاکستان آتے ہیں اور حسین یادیں لیے واپس لوٹتے ہیں .








