facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کھیل اورفینزکیساتھ زیادتی تھی،عاقب جاوید

لاہور(نیوز ڈیسک) سابق کرکٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ راولپنڈی ٹیسٹ کی وکٹ کھیل اورفینز کے ساتھ زیادتی تھی۔سابق کرکٹرعاقب جاوید نے کراچی اورلاہورمیں ایسی پچز بنانے کا مطالبہ کیا جس پراسپنرز کومدد مل سکے۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ اب وہ زمانہ چلاگیا کہ آپ 5 دن ٹیسٹ میچ دیکھتے رہیں اوراس کا نتیجہ نہ نکلے۔ ہوم سیریز کا مقصد اپنی کنڈیشنز میں کھیل کر ایڈوانٹیج حاصل کرنا ہوتا ہے۔

عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کپتان بابر اعظم کو آسٹریلیا کے خلاف حارحانہ حکمت عملی کے ساتھ میدان میں اترنا چاہیے۔ انہیں ایسی پچز تیار کرنےپر زور ڈالنا چاہیے جس پر میچ کا فیصلہ پاکستان کے حق میں ائے۔ پاکستان کے پاس اپنی کنڈیشنز میں بہترین پرفارمنس دینے والے اسپنرز موجود ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے پاس سوائے ایک اسپنر نیتھن کے اور خاص بولر نہیں ہے راولپنڈی ٹیسٹ ختم ہوچکا اب کراچی اور لاہور میں ٹرننگ وکٹ بناکر اسپنرز کی مدد سے دونوں ٹیسٹ میں اچھی پرفارمنس دےکر سیریز جیتں۔

لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر آپریشنز اور ہیڈکوچ کا موقف ہے کہ پی ایس ایل نے جتننا فینز کو کرکٹ کے ساتھ جوڑا ہے اس کے بعد اس طرح کی پچز بنانا کھیل کے ساتھ زیادتی ہے۔

عاقب جاوید کے مطابق آسٹریلیا کے آنے سے دنیا پر یہ ثابت کرنے میں کامیاب ہوئےہیں کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہوچکی ہے اور پاکستان ایک محفوظ اور پرامن ملک ہے۔آسٹریلوی ٹیم کا یہاں آنا ہر حوالے سے مثبت قدم ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو مسلسل کرکٹ کھلانے کے سوال پر عاقب جاوید نے کہا کہ ابھی وہ صرف 21 سال کے ہیں۔ اس عمر میں ہر فاسٹ بولریہ ہی چاہتاہےکہ وہ ہر میچ کھیلے شاہین کو ابھی مسلسل کرکٹ کھیلنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ وہ اس وقت کھیل کو بھرپور طریقے سے انجوائے کررہے ہیں۔ انگلینڈ کے اینڈرسن اور اسٹیورٹ براڈ کی طرح کس طرح شاہین شاہ آفریدی سے لمبے عرصے تک فائدہ اٹھایاجاسکتاہے۔