پاکستانی گلوکار نے پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے انوکھا انداز اپنایا۔
پاکستانی نژاد آسٹریلوی شہری اور معروف گلوکار طارق نوید نے پاک چین دوستی کو ایک خوبصورت نغمے کی صورت میں خراج عقیدت پیش کیا۔
ان کا گانا “مل بیٹھے” نہ صرف چین کی دیوارِ چین پر فلمایا گیا بلکہ اس کا ایک حصہ تاریخی شاہی قلعہ لاہور میں بھی شوٹ کیا گیا ہے۔
طارق نوید، جو جسٹن بیبر کے بعد دیوارِ چین پر گانا فلمانے والے پہلے گلوکار ہیں۔ اس سے پہلے بھی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 کے دوران اپنا گیت مقبول کرا چکے ہیں۔ ان کے اس منفرد اقدام کو دونوں ممالک کے عوام کی دوستی اور محبت کی علامت قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ نغمہ پاک چین تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور ثقافتی ہم آہنگی کو فروغ دینے کی ایک خوبصورت کوشش ہے جسے سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے۔
پاکستانی گلوکار کا پاک چین دوستی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے انوکھا انداز
