پاکستان نے جنوبی کوریا (South Korea)کو ہاکی ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں بھی شکست دے دی۔
پاکستان نے جنوبی کوریا کو دوسرے ہاکی ٹیسٹ میں ایک کے مقابلے میں 3گول سے شکست دی۔
پاکستان کی جانب سے ابوبکر نے 2 اور عبد الرحمان نے ایک گول اسکور کیا، چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو 2 صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے ۔
خیال رہے کہ پہلے میچ میں بھی پاکستان ٹیم نے مہمان ٹیم کے 1-3 سے شکست دی تھی۔









