بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 صولت مرزا کیس میں اہم پیشرفت،بابرغوری کیخلاف نئی تحقیقات کا آغاز

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) صولت مرزا کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، ایم کیو ایم لندن کے رہنما بابر غوری کے خلاف بڑے پیمانے پر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بابر غوری کی کراچی واپسی پر گرفتاری کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، سیکورٹی اداروں نے صولت مرزا کی جے آئی ٹی کی روشنی میں نئے مقدمات قائم کرنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے۔
سکیورٹی اداروں نے بابر غوری کی خلاف اہم ریکارڈ حاصل کرلئے ہیں، کراچی بدامنی میں ملوث عناصر کو کسی صورت چھوڑا نہیں جائے گا۔دوسری جانب بابر غوری نے وطن واپسی کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے بھی رجوع کرلیا ہے۔