بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امیر گیلانی کی سالگرہ پر ماورا نے اپنا دل کھول کر رکھ دیا

نوبیاہتا اداکارہ ماورا حسین نے شادی کے بعد اپنے شوہر و اداکار امیر گیلانی کی پہلی سالگرہ کو یادگار بنانے کیلئے شاندار سرپرائز کیساتھ انہیں لاجواب کردیا۔

پاکستانی اسٹار جوڑی ماورا حسین اور امیر گیلانی شادی کے بندھن میں بندھ کر اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کرچکے ہیں، ایسے میں جب بھی کوئی تقریب یا اہم موقع ہوتا ہے تو یہ دونوں کھل کر سیلبریٹ کرتے اور ان حسین یادوں کو کیمرے میں قید کرتے نظر آتے ہیں۔

ویسے تو شادی سے پہلے بھی ان دونوں کے درمیان دوستی اور اپنائیت کا رشتہ قائم تھا جسے ڈراموں میں بھی محسوس کیا گیا اور پھر اسی دوستی اور اپنائیت نے ان دونوں کو رواں سال شادی کے بندھن میں باندھ دیا جسکے بعد اب ماورا حسین شادی کے بعد مسسز امیر گیلانی کے نام سے پہنچانی جارہی ہیں۔

ڈراما سیریل ‘ثبات’ اور ‘نیم’ میں ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھانے والے ماورا حسین اور امیر گیلانی کی رِیل لائف جوڑے نے ریئل لائف کپل بنتے ہی مداحوں کیلئے دلکش کپل گول سیٹ کیے۔

یہی وجہ ہے کہ سالگرہ کے موقع پر نئی نویلی دلہن ماوار نے شوہر امیر گیلانی کیلئے اسپیشل پرتھ ڈے پارٹی کا اتتمام کیا جوکہ مداحوں میں مقبول ہوگیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کا رخ کرتے ہوئے امیر گیلانی نے پوسٹ شیئر کی جس میں برتھ ڈے بوائے امیر گیلانی سالگرہ کے کیک کیساتھ پوز دیتے دکھائی دے رہے ہیں۔

سالگرہ کے اس خاص دن کی مناسبت سے امیر گیلانی نے جہاں یلو ٹی شرٹ اور ڈینم جینز میں کیژوئل لک اپنایا وہیں ماورا نے بھی ایک خوبصورت کرشڈ سلک فراک پہن کر دلکشی میں اضافہ کیا۔

جبکہ سالگرہ کیلئے پورے کمرے کو ہلکے رنگ کے غباروں سے سجایا گیا تھا اور کیک کیساتھ ڈونٹس کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔

ان تصاویر کو انسٹاگرام اکاؤنٹ کی زینت بناتے ہوئے امیر گیلانی نے کیپشن میں سالگرہ کی مناسبت سے ملنے والے پیغامات اور نیک خواہشات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ،‘سب لوگوں کے پیار اور محبت کا بے حد شکریہ مجھے بہترین کا ساتھ نصیب ہوا’۔

جبکہ انسٹا اسٹوریز پر ماورا نے انہیں تصاویر کیساتھ مزاحیہ کیپشنز بھی لکھے جو پڑھنے والوں کی توجہ کا مرکز بن گئے۔

ایک تصویر کیساتھ ماورا نے لکھا کہ،‘تم جبکہ میرے ہو لیکن ابھی بھی تم پر کرش ہے۔‘

ایک اور تصویر کیساتھ لکھا ہوا تھا کہ،‘ میرے دل کا ٹکڑا اور 24 گھنٹے کیلئے میرا پرسنل پوکی’۔

یاد رہے کہ امیر گیلانی ایک باصلاحیت پاکستانی اداکار اور وکیل ہیں۔ انہوں نے ہم ٹی وی کے مقبول ڈرامہ ’ثبات‘ سے شوبز میں قدم رکھا اور جلد ہی شہرت حاصل کی۔

شائقین نے انہیں ’نیم‘ اور ’ویری فلمی‘ میں بھی بے حد پسند کیا۔ اس وقت وہ ڈرامہ سیریل ’اگر تم ساتھ ہو‘ میں اپنی حقیقی زندگی کی ساتھی ماورا حسین کے ساتھ جلوہ گر ہیں، اور مداح ان دونوں کی کیمسٹری کو خوب سراہ رہے ہیں۔