کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ایئر لائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، اختر مینگل کا نام پی این آئی ایل میں ہونے کی وجہ سے دبئی جانے سے روکا گیا۔
اس حوالے سے سربراہ بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر مینگل کا کہنا ہے کہ دبئی کیلئے جا رہا تھا، مجھے آف لوڈ کر دیا گیا، امیگریشن سٹاف نے آگاہ کیا میرا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ میں ہے۔
I was traveling to Dubai from Quetta was off loaded Immigration staff informed that my name has been put in provisional national identification list (PNIL)
— Akhtar Mengal (@sakhtarmengal) July 20, 2025
سابق وفاقی وزیر آغا حسن اور غلام نبی مری نے اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکے جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنا غیر قانونی اور غیرآئینی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اختر مینگل تاحال رکن قومی اسمبلی ہیں، ان کا استعفیٰ بھی ابھی منظور نہیں کیا گیا۔








