بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قلات : سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد ہلاک

قلات میں سکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں 4 بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن 19 اور 20 جولائی کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 4 دہشت گرد ہلاک کر دیے گئے۔
 دہشت گردوں کے قبضے سے  اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گرد قلات میں متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آر نے کہا کہ سکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہیں اور دہشت گردوں کو انصاف کےکٹہرےمیں لانےکےلیے قوم کے غیرمتزلزل عزم کی تجدیدکرتے ہیں۔