بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین پی اے آر سی ڈاکٹر غلام محمد علی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ، کچھ دیر میں سنائے جانے کا امکان

اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین پاکستان ایگریکلچر ریسرچ کونسل (پی اے آر سی) ڈاکٹر غلام محمد علی کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پرمحمد علی ک فیصلہ محفوظ کرلیا،سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے دتخواست ضمانت پر دلائل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا۔
چئیرمین پی اے آر سی ڈاکٹر جی ایم علی کی جانب سے ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد،نے دلائل میں موقف اپنایا کہ بھرتیوں کا،معاملہ سال 2022 کا ہے جبکہ ایف آئی آر 2025 میں درج کی گئی ۔صرف یہ الزام ہے کہ 168 سائنسدان بغیر اشتہار بھرتی کرلئے ۔چئیرمین پر انکی آفیشل پوزیشن کے غیر قانونی استعمال کا الزام ہے ۔
تین سال گزرنے کے بعد ڈاکٹر غلام محمد علی اور دیگر ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی ۔وکیل صفائی نے دلائل میں موقف اپنایا کہ ڈاکٹر غلام محمد علی کے بطور چیئرمین پی اے آر سی مکمل کیریئر انکے خلاف کرپشن یا بدعنوانی سے متعلق کوئی شکایت نہیں ہے ایڈووکئٹ ریاست آزاد نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹر غلام محمد علی پر پہلے استعفی کیلئے مختلف ذرائع سے دبائو ڈالا جاتا رہا ۔جب وہ وہ زبردستی مستعفی ہونے پر رضا مند نا ہوئے تو پھر انکے خلاف بے بنیاد ایف آئی درج کروا دی گئی۔ انہوں نے بتائا کہ پی اے آر سی کے تمام معاملات بورڈاف گورنرز دیکھتا ہے ۔پراسیکوشن کی جانب سے کرپشن سے متعلق ایک بھی ثبوت ریکارڈ پر نہیں لایا جاسکا چئیرمین پی اے آر سی کو روز تک جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں رکھا لیکن کوئی بھی دستاویزی ثبوت سامنے نہیں آسکا۔ دوسری جانب ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں موقف اپنایا کہ 164 اسامیوں کا اشتہار دیا لیکن اشتہار کے برعکس 332 افراد کوچ بھرتی کیا گیا ۔تفتیشی افسر نے الزام عائد کیا کہ بھرتی کئے گئے 70 لوگوں کا براہ راست تعلق چیئرمین ڈاکٹر جی ایم علی ۔ پی اے آر سی اور کونسل کے لوگوں کے ساتھ ہے یعنی 70 لوگوں کی بھرتی گھر سے ہی کر لی گئی ۔جس پر وکیل صفائی ریاست علی آزاد نے اپنے جوابی دلائل میں کہا کہ چیئرمین پی اے آر سی تو ممبر سلیکشن کمیٹی ہی نہیں ہے اگر کوئی چیئرمین رشتہ دار ہے تو کیا وہ بھرتی کے قانونی عمل میں حصہ نہیں لے سکتا استغاثہ کی جانب سے چیئرمین پی اے آر سی کے خلاف کیا جعل سازی۔فراڈ یا دھوکہ دہی ثابت کی گئی ہے۔انہوں عدالت کو بتایا کہ
ڈاکٹر غلام محمد علی کا بھرتیوں کے عمل سے براہ راست کوئی تعلق نہیں ۔ عدالت سے استدعا ہے کہ یہ تو انکوائری کا معاملہ ہے
ڈاکٹر غلام محمد علی کی ضمانت منظور کی جائےدوسری جانب پراسیکیوٹر نے دلائل میں کہا کہ پبلک اکاونٹس کمیٹی پی اے سی کی ڈائریکشن پر ایف آئی آر درج ہوئی ہے سپیشل جج سنٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند نے وکیل صفائی اور،استغاثہ کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔فیصلہ کچھ دیر بعد سنائے جانے کا امکان ہے۔