غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار حافظ عبدالکریم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی خالی نشست پر ہونے والے ضمنی انتخاب پر ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا۔ غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق حکومتی اتحاد کے امیدوار حافظ عبدالکریم بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گئے۔
غیر سرکاری نتائج کے مطابق انہوں نے 243 ووٹ حاصل کیے، جبکہ اپوزیشن کے امیدوار مہر عبدالستار کو 99 ووٹ مل سکے۔
پنجاب اسمبلی میں مجموعی طور پر 345 ووٹ کاسٹ کیے گئے، جن میں سے 3 ووٹ مسترد کر دیے گئے۔
اس انتخاب میں دو آزاد امیدوار خدیجہ صدیقی اور اعجاز منہاس نے بھی حصہ لیا۔
پنجاب اسمبلی میں سینیٹ نشست پر انتخاب کا غیر سرکاری نتیجہ آ گیا








