بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی چیئرمین گوہر خان، بشریٰ بی بی سمیت دیگر کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد(صغیر چوہدری )26 نومبر اور سپریم کورٹ کے سامنے احتجاج کے مقامات میں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان، بشریٰ بی بی سمیت دیگر راہنماوں کیخلاف عدالت نے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں میں 8 ستمبر تک توسیع کردی۔
انسداددہشت گردی عدالت نمبر 1 کے ڈیوٹی جج طاہر عباس سپرا نے درخواستوں پر سماعت کی آج کی سماعت میں ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواستوں پر دلائل نہ ہوسکے عدالت میں مجموعی طور پر 230 عبوری ضمانت کی درخواستوں میں توسیع کی گئی ۔
پی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف 19 مقدمات درج ہیں۔ عمران کی اہلیہ بشری بی بی، سلمان اکرم راجہ، شیر افضل مروت، عمر ایوب، شبلی فراز ،ودیگر پی ٹی آئی رہنماوں کیجانب سے حاضری سے استنی کی درخواستیں منظور کر لی گئیں ۔
جبکہ بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، عمیر نیازی، لطیف کھوسہ ودیگر عدالت میں پیش ہوئےملزمان کی جانب سے ایڈووکیٹ ریاست علی آزاد، علی بخاری و دیگر وکلاء عدالت میں پیش ہوئےپی ٹی آئی راہنماوں کیخلاف تھانہ مارگلہ ،رمنا ،کوہسار سمیت اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں۔