بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کلاؤڈ برسٹ سے گھر، ہوٹلز اور دکانیں بہہ گئیں

بھارتی ریاست اتراکھنڈ کے ضلع اترا کاشی میں شدید بارش کے باعث آنے والے کلاؤڈ برسٹ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق پہاڑ سے آنے والا ریلہ دھرالی  کے علاقے میں کئی گھروں، ہوٹلوں اور دکانوں کو اپنے ساتھ بہا لے گیا، جس کے نتیجے میں متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔
حکام کے مطابق اب تک 4 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، جب کہ 50 سے زائد افراد لاپتہ ہیں۔ ان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، جس میں مقامی انتظامیہ، پولیس اور دیگر ایمرجنسی سروسز شریک ہیں۔
ریاست میں صورتحال مزید خراب ہونے کا خدشہ ہے، کیوں کہ بھارتی محکمہ موسمیات نے 10 اگست تک شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر خطرات میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔
ضلعی انتظامیہ نے مقامی افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت دی ہے اور متاثرہ علاقوں میں ہنگامی الرٹ نافذ کر دیا گیا ۔