بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اہم افریقی ملک کے فوجی ہیلی کاپٹر کوحادثہ، وزیر دفاع سمیت 9 افراد ہلاک 

افریقی ملک گھانا میں ایک فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں 9 افراد ہلاک ہوگئے، جن میں 2 وزرا بھی شامل ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ حادثہ گھانا کے جنوبی علاقے میں پیش آیا۔ حکومتی ترجمان کے مطابق، وزیر دفاع اور وزیر ماحولیات اس سانحے میں ہلاک ہونے والے افراد میں شامل ہیں۔

ہیلی کاپٹر کے حادثے میں فضائیہ کے 3 اہلکار اور دیگر حکومتی اہلکار بھی جان کی بازی ہار گئے۔ گھانا کے صدر نے اس واقعے کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے لواحقین سے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔

گھانا کی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا اور اس حادثے کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔