بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ترکیہ میں 6.1 شدت کا زلزلہ، آفٹر شاکس سے عوام میں خوف و ہراس

 

ترکیہ کے شمال مغربی صوبے بالیق اسیر میں شدید زلزلے کے جھٹکوں نے عوام کو خوفزدہ کر دیا۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیوسائنسز کے مطابق زلزلے کی شدت 6.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 10 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔
زلزلے کے بعد علاقے میں مزید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن میں 4.6 اور 4.1 شدت کے آفٹر شاکس شامل ہیں۔ ترک میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ضلع سیندیرگی تھا، اور اس کے اثرات استنبول سمیت قریبی صوبوں تک محسوس کیے گئے۔
ترک وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے ایک بیان میں بتایا کہ آفاد (AFAD) اور دیگر متعلقہ ریسکیو اداروں نے فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں صورتحال کا جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ادارے الرٹ پر ہیں اور ممکنہ نقصان کی نگرانی مسلسل کی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا: “ہم صورتحال کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کر رہے ہیں تاکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔
تاحال کسی جانی نقصان یا بڑے مالی نقصانات کی اطلاع نہیں ملی، تاہم امدادی ٹیمیں ممکنہ نقصانات کا تفصیلی سروے جاری رکھے ہوئے ہیں۔