بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیوی کو گھر سے نکالنے پر جیل اور جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں نیا بل پیش

 

قومی اسمبلی میں خواتین کو بلاوجہ یا غیر منصفانہ طور پر گھر سے بے دخل کرنے کے خلاف سخت اقدام اٹھاتے ہوئے تعزیراتِ پاکستان میں ترمیم کا بل پیش کر دیا گیا ہے۔ بل کے مطابق، شوہر یا کسی بھی گھر کے فرد کی جانب سے خاتون کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا دی جا سکے گی۔

یہ ترمیمی بل پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے منگل کے اجلاس میں ایوان کے سامنے پیش کیا۔ بل میں تجویز دی گئی ہے کہ اگر کسی خاتون کو غیر منصفانہ طور پر گھر سے نکالا گیا تو ذمہ دار شخص کو تین سے چھ ماہ تک قید اور 2 لاکھ روپے تک جرمانہ  ہو سکے گا۔
بل میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے مقدمات کی سماعت  فرسٹ کلاس مجسٹریٹ  کی عدالت میں کی جائے گی، تاکہ فوری اور موثر انصاف ممکن بنایا جا سکے۔
اس بل کو “فوجداری قانون ترمیمی بل 2025” کا نام دیا گیا ہے، جسے غور و خوض کے لیے متعلقہ قائمہ کمیٹی کے سپرد کر دیا گیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد گھریلو سطح پر خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں بے دخلی جیسے رویوں سے بچانا ہے۔