عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمت مسلسل چھ روز تک کمی کے بعد مستحکم ہوگئی۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے پر برقرار رہی،اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے پر مستحکم رہی۔
فی تولہ چاندی کی قیمت 5 ہزار 228 روپے پر برقرار رہی،جبکہ عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ہزار 864 ڈالر پر برقرار رہا۔








