بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اماراتی ایئرپورٹس پر مسافروں کی آمد کا نیا ریکارڈ قائم

متحدہ عرب امارات نے عالمی ہوابازی کے شعبے میں ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا۔ سال 2025 کی پہلی ششماہی میں 75.4 ملین مسافروں نے امارات کے ایئرپورٹس کا رخ کیا، جو کہ ایک نیا ریکارڈ ہے۔

یہ اعداد و شمار جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی کی رپورٹ میں سامنے آئے ہیں، جس کے مطابق گزشتہ سال اسی عرصے کے دوران 71.7 ملین مسافر امارات پہنچے تھے — یعنی اس سال 5 فیصد سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ہوائی ٹریفک اور کارگو میں بھی واضح اضافہ
جی سی اے اے کے مطابق ہوائی ٹریفک کی نقل و حرکت میں 6.2 فیصد اضافہ ہوا،531,000 پروازیں رجسٹرڈ ہوئیں،کارگو کا حجم 4 فیصد بڑھ کر 2.2 ملین ٹن سے تجاوز کر گیا،سب سے مصروف مہینہ جنوری رہا، جب لاکھوں افراد چھٹیوں سے واپسی یا نئے سال کے سفر پر روانہ ہو رہے تھے۔
یہ ترقی ہمارے وژن کا ثمر ہے
ولی عہد دبئی شیخ ہمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا کہ یہ کامیابی متحدہ عرب امارات کی قیادت کے وژن، منصوبہ بندی اور عالمی سطح پر کھلے رابطے کی پالیسیوں کا ثمر ہے۔
دبئی کی سیاحت بھی عروج پر
اسی دوران دبئی نے 2025 کی پہلی ششماہی میں 9.88 ملین بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6 فیصد زیادہ ہے۔
دبئی کے محکمہ معیشت و سیاحت کے مطابق، یہ اعداد و شمار شہر کی عالمی سیاحتی مرکز کے طور پر بڑھتی ہوئی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔
وزیرِ معیشت و چیئرمین جی سی اے اے عبداللہ بن طوق المری () نے کہاکہ ہم فضائی رابطوں کو مزید وسعت دے کر متحدہ عرب امارات کو عالمی ہوابازی میں مرکزی مقام دلانے کے لیے پرعزم ہیں۔
75.4 ملین مسافر: 2025 کی پہلی ششماہی میں کی تاریخ کا نیا ریکارڈ
531,000 پروازیں اور2.2 ملین ٹن کارگو
دبئی: 9.88 ملین سیاحوں کے ساتھ سیاحت میں 6فیصد اضافہ