اٹلی کے جزیرے لامپیڈوسا کے قریب ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا جہاں تارکینِ وطن کی کشتی سمندر میں الٹ گئی، جس کے نتیجے میں کم از کم 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق کشتی میں تقریباً 100 افراد سوار تھے، جن میں سے 70 افراد کو بحفاظت بچا لیا گیا۔
امدادی ٹیموں نے 20 افراد کی لاشیں نکال کر قریبی بندرگاہ پر منتقل کر دی ہیں، جبکہ باقی لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن تاحال جاری ہے۔
یہ سانحہ ایک بار پھر مہاجرین اور تارکین وطن کی خطرناک سمندری سفر کے چیلنجز اور عالمی برادری کے سامنے موجود انسانی بحران کی سنگینی کو نمایاں کرتا ہے۔








