بھارت میں یومِ آزادی کی ایک اہم سرکاری تقریب اُس وقت غیر معمولی صورتحال کا شکار ہو گئی جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ سے قومی پرچم (ترنگا) کی پرچم کشائی کے دوران غلطی سے ترنگاگر گیا ۔ یہ واقعہ نئی دہلی میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران پیش آیا، جس میں اعلیٰ حکام، میڈیا نمائندگان اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔
تقریب کے دوران جیسے ہی امیت شاہ نے ترنگا لہرانے کے لیے رسی کھینچی، تو ترنگا بلند ہونے کے بجائے اچانک زمین پر گر گیا ۔ لمحہ بھر کے لیے تقریب میں خاموشی چھا گئی، اور شرکاء حیرت سے ایک دوسرے کو دیکھتے رہے۔ بعد ازاں پرچم کو دوبارہ سنبھالا گیا اور تقریب کو مکمل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر شدید ردِعمل
یہ واقعہ کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہو گیا اور ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جہاں صارفین کی جانب سے مخلوط ردِعمل سامنے آئے۔
کئی افراد نے اسے یومِ آزادی جیسے اہم دن پر بدشگونی قرار دیا۔
کچھ صارفین نے اسے “موجودہ حکومت کی غیر سنجیدگی” سے جوڑاجبکہ دیگر نے اس پرچم گرنے کے عمل کو “قومی وقار سے جُڑا حساس لمحہ” قرار دیتے ہوئے ذمہ داری اور احتیاط کی ضرورت پر زور دیا۔
واضح رہے کہ بھارت ہر سال 15 اگست کو یومِ آزادی مناتا ہے، جس موقع پر ملک بھر میں ترنگالہرانے، تقاریر اور حب الوطنی کے مظاہرے کیے جاتے ہیں۔
بھارتی یومِ آزادی کی تقریب بدشگونی کی علامت بن گئی








