سڈنی (انٹرنیشنل ڈیسک) آسٹریلیا کے مشرقی ساحل پر 4.9 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں تقریباً گیارہ ہزار گھروں اور عمارتوں کی بجلی منقطع ہو گئی۔
جیو سائنس آسٹریلیا کے زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ ماہرین کے مطابق یہ گزشتہ 50 برسوں میں کوئنز لینڈ کے ساحلی علاقے میں آنے والا سب سے طاقتور زلزلہ ہے۔
اس سے قبل 1988 میں آسٹریلیا میں سب سے بڑا زلزلہ شمالی علاقے کے ٹینینٹ کریک میں آیا تھا جس کی شدت 6.6 ریکارڈ کی گئی تھی اور اس جھٹکے سے ایک بڑی گیس پائپ لائن کو شدید نقصان پہنچا تھا۔









