بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکہ: 90 سیکنڈ میں 20 کروڑ ڈالرز کے زیورات چوری

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکا میں صرف 90 سیکنڈ میں 20 کروڑ ڈالرز مالیت کے زیورات چوری کر لیے گئے۔

واقعہ سیاٹل میں پیش آیا جہاں 4 نقاب پوش افراد نے دن دہاڑے ایک جیولری شاپ کے بند شیشے کے دروازے کو ہتھوڑے سے توڑ ڈالا، ایک ملزم نے ملازمین پر مرچوں والا سپرے کیا اور ٹیزر تانے رکھا جبکہ باقی 3 نے ڈکیتی کی اور محض 90 سیکنڈ میں 20 کروڑ ڈالرز کے زیورات چوری کرلیے۔

پولیس کے مطابق ڈیڑھ منٹ ٹائم میں چوروں نے دکان میں داخل ہو کر 6 شو کیس توڑ ڈالے اور 20 کروڑ روپے مالیت کے زیورات، ہیرے اور قیمتی گھڑیاں چرا لیں۔

پولیس حکام نے بتایا کہ ایک الماری میں 7 سے 8 لاکھ ڈالرز مالیت کی رولیکس گھڑیاں رکھی ہوئی تھیں اور دوسری میں زمرد کا ہار جس کی قیمت ایک لاکھ 25 ہزار ڈالرز ہے اور ایک پلاٹینم ہیرا بھی موجود تھا۔