بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

  ٹرمپ کا 2026 کے انتخابات سے متعلق ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا اعلان

واشنگٹن: سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2026 کے انتخابات کے حوالے سے ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے نئے ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کرنے کا اعلان کر دیا ، جس کا مقصد انتخابی عمل میں ہم آہنگی اور شفافیت کو یقینی بنانا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ریاستوں کو وفاقی حکومت کی انتخابی ہدایات پر عمل کرنا ہوگا۔ ریاستی خودمختاری کا احترام اپنی جگہ، لیکن اسے قومی مفاد کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔
میل اِن بیلٹس اور ووٹنگ مشینوں پر تنقید
ٹرمپ نے اپنے بیان میں واضح کیا کہ وہ 2026 کے انتخابات سے پہلے میل اِن بیلٹ اور الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے خلاف باقاعدہ تحریک شروع کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ میں خود اس تحریک کی قیادت کروں گا۔ میل اِن بیلٹس ختم کیے جانے چاہییں، اور ووٹنگ مشینیں مہنگی، غیر مؤثر اور متنازعہ ہیں۔
ٹرمپ کے مطابق جلد ہی ایک صدارتی حکم نامہ جاری کیا جائے گا، جس میں ان انتخابی اصلاحات کو قانونی شکل دی جائے گی۔