بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ماں نہیں، ہیروئن بننا چاہتی ہوں!” — عتیقہ اوڈھو

سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے حال ہی میں اپنی ایک دلچسپ خواہش کا اظہار کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کسی ڈرامے میںدانش تیمور کی ہیروئن بننا چاہتی ہیں — اور وہ بھی بالکل سنجیدگی سے!
پاکستانی شوبز انڈسٹری میں دہائیوں سے اپنی اداکاری، وقار اور اسٹائل کی وجہ سے پہچانی جانے والی عتیقہ اوڈھو نے ہمیشہ سے ہی ناظرین کے دل جیتے ہیں۔ چاہے وہ’’دشت‘‘ ہو،’’ستارہ اور مہرالنساء‘‘، ’’پیار کے صدقے‘‘’’ یا حالیہ ڈرامہ’’کیسی تیری خود غرضی‘‘ — ان کی ہر پرفارمنس میں نیا رنگ اور گہرائی نظر آتی ہے۔
مگر اس بار عتیقہ اوڈھو خبروں میں آئیں اپنے شوخ و شنگ تبصرے کی وجہ سے۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے ہنستے ہوئے کہاکہ دانش تیمور نہایت خوبصورت انسان ہیں، ہر عمر کی خواتین ان پر فدا ہیں — حتیٰ کہ میری میں بھی ان کی بڑی مداح ہیں!
انہوں نے مزید کہا آپ کسی بھی عمر کی لڑکی سے پوچھ لیں، سب کو دانش تیمور کا لک پسند ہے۔ مگر مسئلہ یہ ہے کہ مجھے ہمیشہ ان کی ماں کا کردار دے دیا جاتا ہے۔ کم از کم خالہ ہی بنا دیں!
عتیقہ نے مزاحیہ مگر پُراعتماد انداز میں کہاکہ ڈی ٹی (دانش تیمور)، ہمیں اس پر کچھ پلان کرنا چاہیے۔ میں سنجیدگی سے سمجھتی ہوں کہ اگر کہانی ایک جوان مرد اور بڑی عمر کی عورت کے گرد گھومتی ہو، تو میں ہیروئن بننے کے لیے بالکل تیار ہوں! البتہ، انہوں نے ہنستے ہوئے اس بات کا بھی ذکر تے ہوئے کہاکہپھر لوگ طعنے دیں گے کہ شرم کرو! ایک ڈرامے میں اس کی ماں بنی تھیں اور اب ہیروئن؟ عتیقہ اوڈھو کی یہ بات نہ صرف دلچسپ ہے بلکہ اس سے ان کے فنکارانہ اعتماد، زندہ دلی اور اسکرین پر نئی اقسام کے کرداروں کو آزمانے کی خواہش بھی جھلکتی ہے۔