بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

نیٹ فلکس سیریز “ایملی اِن پیرس” کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بوریلّا شوٹنگ کے دوران انتقال کر گئے

وینس (انٹرنیشنل ڈیسک) نیٹ فلکس کی مقبول سیریز ایملی اِن پیرس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈیاگو بوریلّا اٹلی کے شہر وینس میں شوٹنگ کے دوران انتقال کر گئے۔

اطالوی میڈیا کے مطابق 47 سالہ ڈیاگو بوریلّا ہوٹل ڈینیلی میں پانچویں سیزن کی شوٹنگ کی تیاری کر رہے تھے کہ اچانک گر پڑے۔ طبی عملے نے فوری امداد فراہم کرنے کی کوشش کی لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پیراماؤنٹ ٹیلی ویژن اسٹوڈیوز نے بوریلّا کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پروڈکشن ٹیم اپنے قیمتی رکن کی اچانک جدائی پر گہرے صدمے میں ہے۔ کمپنی نے مرحوم کے اہل خانہ اور دوستوں سے اظہارِ تعزیت بھی کیا۔

رپورٹس کے مطابق بوریلّا کے انتقال کے بعد شو کی شوٹنگ عارضی طور پر روک دی گئی ہے۔ پانچواں سیزن 15 اگست کو وینس میں شروع ہوا تھا اور 25 اگست تک مکمل ہونا تھا۔ امکان ہے کہ آخری رسومات کے بعد شوٹنگ دوبارہ شروع کی جائے گی۔

خیال رہے کہ ایملی اِن پیرس ایک رومانٹک کامیڈی ڈرامہ ہے جو پہلی بار 2020 میں ریلیز ہوا تھا۔ سیریز کا نیا سیزن رواں سال کے آخر میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔