بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک کیس میں نیشنل کرائم ایجنسی نے ابتدائی رپورٹ پیش کر دی

لاہور(نیوز ڈیسک) نیشنل کرائم ایجنسی نے معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف توہین آمیز ٹک ٹاک ویڈیو بنانے سے متعلق کیس میں عدالت میں ابتدائی رپورٹ جمع کرادی۔

سیشن عدالت لاہور میں ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ کی عدالت میں سماعت ہوئی، جہاں درخواست گزار کی جانب سے رجب بٹ کے خلاف اندراج مقدمہ کی متعدد درخواستیں پیش کی گئی تھیں۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ عدالتی حکم پر ابتدائی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ درخواست گزار کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے کہا کہ درخواستوں کا جائزہ لینے کے بعد کاروائی آگے بڑھائی جائے گی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رجب بٹ نے ٹک ٹاک پر توہین آمیز کلمات ادا کیے، جو قابل گرفت ہیں، اور عدالت سے استدعا کی گئی کہ نیشنل کرائم ایجنسی رجب بٹ کے خلاف مقدمہ درج کرے۔

عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست تک حتمی رپورٹ طلب کر رکھی ہے۔