بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیل نے یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کی حمایت پر وارننگ دے دی

تل ابیب (انٹرنیشنل ڈیسک)اسرائیل نے فرانس اور دیگر یورپی ممالک کو فلسطینی ریاست کے حق میں کیے جانے والے فیصلوں پر سخت وارننگ دی ہے اور کہا ہے کہ یورپ کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ ہے یا حماس کے ساتھ۔

اسرائیلی وزیر خارجہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ حماس نے یورپی رہنماؤں کے فلسطینی ریاست کے حق میں کیے گئے اقدامات کی تعریف کی ہے، جو مشرق وسطیٰ میں جہادی اتحاد کے مفاد میں ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ حماس نے اسرائیل پر مزید پابندیاں لگانے کے مطالبے پر نیدرلینڈز کے وزیر خارجہ کیسپر ویلڈکیمپ کے استعفے کو بھی سراہا۔ کیسپر ویلڈکیمپ نے غزہ پر اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے خلاف مزید پابندیاں لگانے کی حمایت نہ ملنے پر استعفیٰ دیا تھا۔

فرانس نے گزشتہ ماہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا اعلان کیا تھا، اور فرانسیسی صدر نے کہا ہے کہ وہ ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اس فیصلے کا باضابطہ اعلان کریں گے۔