بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کی انگوٹھی کی قیمت کیا ہے؟ جان کر دنگ رہ جائیں گے

نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کی منگنی کے ساتھ ان کی انگوٹھی بھی توجہ کا مرکز بن گئی۔ حالیہ فوٹو شوٹ میں نمایاں ہونے والی اس انگوٹھی کا ڈیزائن “اولڈ مائن بریلینٹ کٹ” ہے، جو کلاسک طرز اور منفرد چمک کے باعث پہچانا جاتا ہے۔

یہ انگوٹھی معروف جیولری برانڈ آرٹیفیکس فائن جیولری کے ڈیزائنر “کنڈرڈ لیوبیک” نے تیار کی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس کی قیمت 6 لاکھ 75 ہزار ڈالر سے 10 لاکھ ڈالر تک لگائی گئی ہے، جس سے یہ شوبز کی مہنگی اور نمایاں انگوٹھیوں میں شامل ہوگئی ہے۔

مداح انگوٹھی کے ڈیزائن اور قیمت پر سوشل میڈیا پر تبصرے کر رہے ہیں اور امید ظاہر کر رہے ہیں کہ ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی جلد شادی کے بندھن میں بندھیں گے۔