بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عالیہ بھٹ کا گھر کی ویڈیو وائرل ہونے پر سخت ردعمل

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے اپنی اور رنبیر کپور کی رہائش گاہ “کرشنا راج بنگلہ” کی بغیر اجازت ویڈیو وائرل ہونے کو پرائیویسی کی خلاف ورزی قرار دے دیا۔

250 کروڑ مالیت کے 6 منزلہ اس بنگلے کی ویڈیو حال ہی میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے لگی۔ اداکارہ نے پیغام میں کہا کہ ذاتی رہائش گاہ کی ویڈیو وائرل کرنا نہ صرف پرائیویسی کی خلاف ورزی ہے بلکہ یہ سیکیورٹی کا بھی سنگین مسئلہ ہے۔ انہوں نے میڈیا اداروں سے مطالبہ کیا کہ یہ ویڈیوز فوری ہٹا دی جائیں کیونکہ یہ کانٹینٹ نہیں بلکہ کسی کی ذاتی زندگی ہے۔


سوشل میڈیا صارفین نے اس معاملے پر مختلف آراء دی ہیں۔ کچھ نے عالیہ بھٹ کی حمایت کی جبکہ دیگر نے ان پر الزام لگایا کہ وہ پہلے خود پاپارازی کو مدعو کرتی رہی ہیں۔