کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کی مقبول اداکارہ ہانیہ عامر نے ایک بار پھر سوشل میڈیا پر مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔
اداکارہ کی تازہ تصاویر انسٹاگرام پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں اور انہیں اب تک ایک لاکھ سے زائد بار لائک کیا جا چکا ہے۔
مداح کمنٹس میں ہانیہ عامر کو خوبصورت، حسین اور دلکش قرار دے رہے ہیں جبکہ ان کے انداز کی بھی تعریف کی جارہی ہے۔
ہانیہ عامر سوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور ان کی پوسٹس مداحوں کی جانب سے ہمیشہ پذیرائی حاصل کرتی ہیں۔









