نئی دہلی(نیوزڈیسک) بھارتی فضائیہ کے سربراہ وی آر چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین سے خطرہ ہے اور ضرورت پڑنے پر دونوں کو مختصر وقت کے اندر جواب دیں گے۔
بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں وی آر چوہدری نے کہا کہ بھارت کو چین اور پاکستان کی سرحدوں پر موجود حالات کو دو محاذوں کے طور پر دیکھنا چاہیے اور اسکے مطابق تیاری کرنی چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھارت پر تمام محاذوں سے حملہ ہوسکتا ہے، ایسی صورتحال میں بھارت کی صلاحیتوں کو ان خدشات کا مقابلہ کرنے کے قابل ہونا چاہیے، انہوں نے یہ بات چین اور پاکستان کے دوہرے فوجی خطرے کا حوالہ دیتے ہوئے کہی۔
بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ عالمی پیشرفت اور جغرافیائی سیاسی پیشرفت سے بھارت اور چین کے تعلقات پر پڑنے والے اثرات کا لگاتار تجزیہ کیا جارہا ہے، ہمیں اپنے موجودہ اور مستقبل کے خطرات کی صحیح طریقے سے شناخت کرنے کی ضرورت ہے۔
ضرورت پڑنے پرپاکستان اور چین کومختصروقت کے اندر جواب دیں گے، بھارتی ایئر چیف کی گیدڑ بھبکی








