بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ایمن خان اور منیب بٹ کے ہاں تیسری بیٹی نیمل کی پیدائش

کراچی (شوبز ڈیسک) معروف اداکار جوڑی ایمن خان اور منیب بٹ نے اپنی تیسری بیٹی کی پیدائش کی خوشخبری سنا دی۔ منیب بٹ نے انسٹاگرام اسٹوری کے ذریعے اطلاع دی کہ ننھی پری نیمل 26 اگست کو پیدا ہوئی۔

اداکار نے اس اعلان کو ایک خط کی شکل میں شیئر کیا، جو بیٹیوں امل اور میرال کی جانب سے تحریر کیا گیا۔ خط میں نیمل کو خوش آمدید کہتے ہوئے لکھا گیا کہ ’’جس لمحے تم ہماری زندگی میں آئیں، تم نے ہماری دنیا کو خوشیوں سے بھر دیا۔ تمہارے ننھے ہاتھ، معصوم مسکراہٹ اور ہر پہلو ہمارے لیے قیمتی تحفہ ہیں۔‘‘

خط میں مزید کہا گیا کہ ’’ہم بڑے بہن بھائی ہونے کے ناطے وعدہ کرتے ہیں کہ تمہاری زندگی کو محبت اور ہنسی سے بھر دیں گے۔ تم نے ہمارے خاندان کو مکمل کر دیا ہے۔‘‘

خیال رہے کہ رواں سال مئی میں سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ ایمن خان امید سے ہیں، تاہم جوڑے کی جانب سے کوئی وضاحت سامنے نہیں آئی تھی۔

ایمن اور منیب نے 2018 میں شادی کی تھی۔ 2019 میں ان کی پہلی بیٹی امل اور 2023 میں دوسری بیٹی میرال پیدا ہوئی۔ اب تیسرے بچے کی آمد کے بعد جوڑا والدین بننے کی خوشیوں سے مزید مالامال ہو گیا ہے۔