بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

آئی ایم ایف سے مذاکرات، وزیراعظم نےاتحادیوں کو مدعوکرلیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف نے معاشی صورتحال پر مشاورت کے لئے اتحادیوں کو مدعو کرلیا۔
تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم شہباز شریف حکومتی اتحادی جماعتوں کے ارکان قومی اسمبلی کے اعزاز میں پیرکو عشائیہ دیں گے اور آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم حکومت کی اتحادی جماعتوں سے ‏معاشی چیلنجز سے نمٹنے پر مشاورت سمیت مہنگائی کے خاتمے کیلئے ارکان اسمبلی سے تجاویز لیں گے۔