بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روس کے ساتھ سب سے ’مستحکم‘ تعلقات ہیں، چینی صدر

بیجنگ (نیوز ڈیسک) چین کے صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ روس کے ساتھ بیجنگ کے تعلقات بڑے عالمی طاقتوں میں سب سے زیادہ مستحکم اور اسٹریٹجک طور پر اہم ہیں۔ یہ بات انہوں نے روسی پارلیمان (ڈوما) کے اسپیکر ویچسلاو وولودین سے ملاقات کے دوران کہی۔

چینی سرکاری میڈیا کے مطابق صدر شی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عالمی امن کا ایک مستحکم ذریعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ بیجنگ اور ماسکو کو سیکیورٹی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، گلوبل ساؤتھ کو متحد کرنا چاہیے اور کثیرالجہتی کی حقیقی حمایت کرتے ہوئے عالمی نظام کو زیادہ انصاف اور مساوات کی طرف لے جانا چاہیے۔

شی جن پنگ اور ولادیمیر پیوٹن کے تعلقات روس کے یوکرین پر حملے کے بعد مزید گہرے ہوئے ہیں۔ چین نے نہ تو جنگ کی مذمت کی اور نہ ہی روس سے فوجیں واپس بلانے کا مطالبہ کیا۔ مغربی ممالک کے مطابق چین اپنے شمالی ہمسائے کو خاموش سپورٹ فراہم کرتا رہا ہے