بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سب سے مہنگی انگوٹھی کس سیلیبرٹی کے پاس ہے؟

نیویارک (شوبز ڈیسک) امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ اور فٹبالر ٹریوس کیلسی کی منگنی نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی ہے۔ ہر کوئی یہ جاننا چاہتا ہے کہ ٹیلر سوئفٹ کی انگیجمنٹ رنگ دنیا کی مہنگی ترین سیلیبرٹی رنگز کی فہرست میں کہاں آتی ہے۔ ماہرین کے مطابق اس انگوٹھی کی مالیت 5 لاکھ ڈالر سے 10 لاکھ ڈالر کے درمیان ہے۔

دنیا کی چند مشہور اور مہنگی ترین انگیجمنٹ رنگز کی فہرست میں درج ذیل نام نمایاں ہیں:

ماریا کیری: 35 قیراط کی انگوٹھی، قیمت تقریباً ایک کروڑ ڈالر۔
الزبتھ ٹیلر: 33.19 قیراط ڈائمنڈ، 88 لاکھ ڈالر میں فروخت۔
کرسٹیانو رونالڈو نے جارجینا روڈریگز کو 37 قیراط اوول شیپ رنگ دی، قیمت 5 کروڑ ڈالر۔
جیف بیزوس نے لارن سینچیز کو 30 قیراط پنک ڈائمنڈ دیا، قیمت 30 سے 50 لاکھ ڈالر۔
گُچی مین نے اپنی اہلیہ کو 60 قیراط ہیرے کی انگوٹھی دی، مالیت تقریباً 10 لاکھ ڈالر۔
جارج کلونی نے امل کلونی کو 7 قیراط ایمرلڈ کٹ ڈائمنڈ دیا، قیمت 7 لاکھ 50 ہزار ڈالر۔
کرسچن مک کیفری نے اولیویا کلپو کے لیے 3 اسٹون اوول کٹ رنگ تیار کروائی، قیمت تقریباً 6 لاکھ ڈالر۔
گوین اسٹیفانی کو 8 قیراط ڈائمنڈ رنگ ملی، قیمت 5 لاکھ ڈالر۔
لیڈی گاگا کو 6 قیراط دل نما ڈائمنڈ دیا گیا، مالیت تقریباً 5 لاکھ ڈالر۔
کیٹ مڈلٹن کو 12 قیراط نیلا سیفائر ملا، قیمت 5 لاکھ ڈالر۔
میگھن مارکل کی انگوٹھی میں لیڈی ڈیانا کے کلیکشن سے پتھر شامل، مالیت تقریباً 3 لاکھ 50 ہزار ڈالر۔
اسکارلٹ جونسن کی انگیجمنٹ رنگ کی ابتدائی مالیت 4 لاکھ 50 ہزار ڈالر تھی، جو اب دوگنی ہوچکی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کی انگوٹھی اگرچہ منفرد اور قیمتی ہے لیکن مہنگی ترین انگوٹھیوں کی فہرست میں اوسط درجے پر شمار کی جا رہی ہے۔ شوبز مبصرین کے مطابق سوئفٹ کی رنگ زیادہ تر شاہی یا ارب پتی شخصیات کی انگوٹھیوں کے مقابلے میں مالی اعتبار سے کم قیمت ہے، تاہم مداحوں کے لیے اس کی حیثیت بے حد خاص ہے۔