بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اداکارہ و میزبان مشی خان کی سیالکوٹ کے عوام کے لیے کشتیوں کی اپیل

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و میزبان مشی خان نے سیالکوٹ میں سیلاب سے متاثرہ عوام کے حق میں آواز بلند کر دی ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو پیغام میں انہوں نے پنجاب حکومت اور متعلقہ اداروں سے فوری اقدام کی درخواست کی ہے۔

مشی خان نے کہا کہ “سیالکوٹ کے لوگ ٹک ٹاک ویڈیوز کے ذریعے اپیل کر رہے ہیں کہ انہیں کشتیوں کی ضرورت ہے، حالات بہت خراب ہیں۔ میری حکومت پنجاب سے درخواست ہے کہ وہاں فوری طور پر کشتیوں کا انتظام کیا جائے تاکہ لوگ محفوظ رہ سکیں۔”

اداکارہ نے اپنے پیغام کے آخر میں دعا کرتے ہوئے کہا کہ “اللّٰہ تعالیٰ پورے پاکستان، بالخصوص شمالی علاقوں اور پنجاب کے عوام کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔”

واضح رہے کہ پاکستانی حکام کے مطابق 26 جون سے جاری مون سون بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث اب تک 798 افراد جاں بحق جبکہ ایک ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ دریاؤں میں پانی چھوڑے جانے اور مسلسل بارشوں کے بعد دریائے راوی، چناب اور ستلج میں سیلابی کیفیت برقرار ہے۔