ممبئی (شوبز ڈیسک) بھارتی موسیقی کے لیجنڈری گلوکار سونو نگم نے پاکستانی پاپ اسٹار علی ظفر کے ساتھ قریبی تعلقات اور محبت کا اعتراف کیا ہے۔ ایک حالیہ انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ وہ مستقل طور پر علی ظفر سے رابطے میں رہتے ہیں۔
سونو نگم کا کہنا تھا کہ “میں ہر ہفتے یا دو ہفتے بعد علی ظفر سے بات کرتا ہوں۔ وہ نہایت اچھے اور عظیم انسان ہیں۔” ان کے مطابق وہ ان لوگوں سے زیادہ قربت محسوس کرتے ہیں جن کی سوچ اور اقدار ان سے مطابقت رکھتی ہیں۔
اسی انٹرویو میں سونو نگم نے پاکستانی لوک گلوکار عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے ساتھ جڑی یادوں کو بھی یاد کیا۔ انہوں نے بتایا کہ کیریئر کے آغاز میں وہ عطا اللہ کے مشہور گانے “اچھا صلہ دیا تو نے میرے پیار کا” گایا کرتے تھے۔
سونو نگم نے کہا کہ عطا اللہ عیسیٰ خیلوی کے گانوں نے ان کے کیریئر کو نیا رخ دیا اور وہ ہمیشہ ان کے شکر گزار رہیں گے۔









