بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سوہا علی ارب پتی خاندان ہونے کے باوجود کرائے کے مکان میں کیوں رہتی تھیں؟

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ سوہا علی خان نے اپنے کیریئر کے ابتدائی دنوں کے بارے میں دلچسپ انکشاف کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فلمی دنیا میں آنے سے پہلے وہ فنانس کے شعبے میں کام کر چکی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لندن اسکول آف اکنامکس سے ماسٹرز کرنے کے بعد سوہا نے ممبئی میں ایک بین الاقوامی بینک میں ملازمت اختیار کی۔ ان کی سالانہ تنخواہ 2.2 لاکھ روپے تھی جبکہ وہ 17 ہزار روپے ماہانہ کرایہ ادا کرتی تھیں۔

سوہا کا کہنا تھا کہ آمدنی کا بڑا حصہ کرایے میں خرچ ہو جاتا تھا، لیکن وہ مالی طور پر خودمختار زندگی گزارنا چاہتی تھیں تاکہ اپنے فیصلے خود کر سکیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلموں میں آنے کا فیصلہ آسان نہ تھا کیونکہ والدین شرمیلا ٹیگور اور منصور علی خان پٹودی ناراض ہو سکتے تھے۔ تاہم مالی آزادی نے انہیں اعتماد دیا۔

سوہا کے مطابق ان کے کیریئر کا اہم موڑ ایک ماڈلنگ پراجیکٹ تھا جس کی فیس 5 لاکھ روپے ملی۔ یہ موقع ان کے لیے انڈسٹری کا پہلا بڑا بریک ثابت ہوا۔ بعد ازاں انہیں فلم “دل مانگے مور” میں شاہد کپور کے ساتھ 10 لاکھ روپے میں کاسٹ کیا گیا۔ اس فلم کے بعد انہوں نے اداکاری کو بطور پیشہ اختیار کیا اور آج بھی فلموں میں جلوہ گر ہیں۔